سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سورج آگ برسانے لگا جب کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے۔
بڑھتی ہوئی شدید گرمی کی لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاشدید گرمی کی یہ لہرآئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح ڈیرہ غازی خان، ملتان اور فیصل آباد میں 44 ڈگری، لاہور میں 43 ڈگری جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں گرمی مزید قیامت ڈھا سکتی ہے۔کراچی میں میں ہوامیں نمی کاتناسب 62فیصد کی خطرناک سطح تک بڑھنے کے سبب انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ، شہری بلبلا اٹھے، جمعرات کی صبح سے ہی سمندری ہوائیں معطل ہونے کے سبب شدید حبس محسوس کی گئی، دن کے وقت اصل درجہ حرارت سے3ڈگری زائد گرمی محسوس کی گئی۔
آج(جمعے)کو بھی پارہ 39ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے،ہیٹ ویو کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، جیکب آباد میں گرمی کا پارہ 50ڈگری کو چھوگیا،
سردارسرفراز چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں 2تا 3ڈگری اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات ہیٹ ویو الرٹ سینٹرکراچی سمیت دیہی سندھ میں جاری گرمی کی لہررواں ماہ کے آخرتک برقراررہ سکتی ہے، جمعرات کی صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت خطرناک حدتک اضافے سے29.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اس دوران نمی کاتناسب 72فیصد کے انتہائی حدتک بڑھاجس کی وجہ سے شہرمیں گرم ومرطوب دن کا آغازہوا۔
دن 11بجے پارہ 36اور2بجے 37ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا،اس دوران شدید حبس محسوس کی گئی اورلو کے تھپیڑے چلے، سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورمتوازی سمت کی مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہوا میں نمی کاتناسب 62فیصد پر برقرار رہا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(جمعے)اورکل درجہ حرارت 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق گرمی کی حالیہ لہراس ماہ کے آخرتک برقراررہ سکتی ہے۔جمعرات کو سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، موہن جو دڑو کا پارہ 49.7جبکہ دادومیں 49.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔