10

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کورٹ رپوٹرز تنظیموں کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس متفرق درخواست پر بھی جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے پیمرا اور سیکریٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں