8

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی جس میں معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں لوڈ شیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

وفاقی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کل پیر کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں