9

پاسپورٹ رولزمیں خواتین اور بچوں سے متعلق ترامیم کی تجویز

رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا (فوٹو: فائل)

رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی غیر معمولی تجویز سامنے آئی ہے۔

مجوزہ ترامیم کے بعد طلاق یا علیحدگی کی صورت میں خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنے گا۔ والدین کے درمیان طلاق ہونے کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں باپ کے نام درج کیے جائیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ رولز میں ترامیم کی تجویز پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون غور کر رہی ہیں۔

رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویز پر فیصلہ کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں