10

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی؛ 10 سال سے مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا،ایف آئی اے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا،ایف آئی اے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

  کراچی: ایف آئی اے اںٹرپول نے کارروائی میں 10 سال سے مطلوب ملزم کوسعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم راؤ حبیب الرحمٰن کو کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ملزم 10 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کو غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ لایا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں گے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں