12

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن اس لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گا، شرجیل میمن

سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے، شرجیل میمن  فوٹو: فائل

سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے، شرجیل میمن فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات کا جڑ سے خاتمہ حکومت سندھ کا عزم ہے، منشیات کے حوالے سے پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ان خیالات کا اظہار حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس حکومت سندھ کی جانب سے منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف جارحانہ مہم جاری ہے اور اس لعنت کے خاتمے تک یہ کارروائی جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے دو مختلف کارروائیوں میں بدنام منشیات فروش قمر رضا عرف حذیفہ، محمد سراج عرف ببلو، محسن اور حسن علی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 440 گرام آئس اور 1010 گرام چرس بھی برآمد کی گئی جب کہ ایکسائز پولیس نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں