اسلام آباد: جھلسا دینے والی گرمی سے تنگ شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے، بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی، کمزور مغربی ہواؤں کے 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔