اسلام آباد: حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کی قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے منظوری دیتے ہوئے نیا آرڈیننس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر نے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی نیب قانون میں ترامیم کی منظوری کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کے تھت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر چالیس دن کردیا گیا ہے جبکہ بدنیتی پر مشتمل ریفرنس پر سزا کو پانچ سال سے کم کر کے دو سال کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قائمقام صدر نے الیکشن کمیشن آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی جس میں الیکشن ٹریبونل سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ آڈیننس کے تھت ریٹائرڈ جج بھی الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہوں گے اور انہیں ٹریبونلز میں تعینات کیا جاسکے گا۔