دولہا کے بھائیوں، دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ کے لیے اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا۔
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں سے خوب مالا مال ہوئے۔ اٹلی سے آئے دولہا عمران کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں نے خوب دولت لٹائی رپورٹ کے مطابق گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے اور شادیوں میں ایک دوسرے کی شادی بڑھ کر نوٹ برسانے کا رواج ہے۔ |