7

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک گئی تھی:فوٹو:فائل

گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک گئی تھی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور سی ڈی انوائرمنٹ  کا عملہ بھی موجود ہے۔ گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 مختلف مقامات پر آگ لگی تھی۔ وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویو کی وجہ سے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی

 

گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھانے کے آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے بھی حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل نہ بجھ سکی

 

شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں قائم مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے 3 مقامات پر پھیل گئی تھی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں