7

نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

 لاہور: پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی جو کہ چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری ہوئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں صرف ایک امیدوار میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں اس طرح میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی، جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں