8

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

  کراچی: حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق زیرِ علاج مزید ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

آج صبح 32 سالہ فیضان ولد اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، وہ اس واقعے میں 100 فیصد جھلس گیا تھا۔

حیدرآباد سلینڈر دھماکے کے 13 زخمیوں کا سول اسپتال کے بزنس وارڈ میں علاج جاری ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں ذیادہ تر بچے شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں