9

آزادی مارچ؛ عمران خان، مراد سعید شاہ محمود 2 مقدمات میں بری

عدالت نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور علی محمد خان کو بھی دونوں مقدمات سے بری کردیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور علی محمد خان کو بھی دونوں مقدمات سے بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 2 کیسز میں بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو مقدمات سے بری کردیا۔

بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں یہ دونوں مقدمات درج تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں