10

مجاہد کالونی توہین قرآن کیس؛ زخمی ہونے والا نذیر مسیح چل بسا

سرگودھا: سانحہ مجاہد کالونی سرگودھا میں زخمی ہونے والا نذیر مسیح 9 روز بعد چل بسا۔

ترجمان آر پی او کے مطابق 25 مئی کو مشتعل ہجوم کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، نذیر مسیح کے گھر کو نقصان پہنچایا گیا اور جوتوں کی فیکٹری کو آگ بھی لگائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی

ترجمان نے بتایا کہ نو دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود نذیر جانبر نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ نذیر مسیح کے خلاف توہین مذہب کے الزام پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، جلاؤ گھراؤ کرنے پر 450 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں