7

شرابی کو بیٹی نہیں دے سکتی، دلہن کی ماں نے بارات واپس لوٹا دی

بھارت میں شراب پی کر آنے والے دلہا کو دلہن کی والدہ نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینگلورو میں لڑکی کی ماں نے نشے میں دھت دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی کو رخصت کرنے سے انکار کردیا۔ دلہن کی ماں کا کہنا تھا کہا لڑکے کا ابھی سے یہ حال ہے تو شادی کے بعد پتا نہیں کیا کرے گا۔ دلہن کی ماں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور اس کے گھر والوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ رشتے داروں نے صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم رسومات کے دوران نشے میں دھت دلہا نے رسم کے لیے لائی گئی تھالی کو زمین پر پٹخ دیا۔ دلہا کی حالت دیکھ کر دلہن کی ماں نے دلہا کے گھر والوں سے فورا واپس چلے جانے کی درخواست کی اور اپنی بیٹی کو شرابی کے ساتھ رخصت کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں ایسے شخص کو اپنے خاندان کا حصہ نہیں بنا سکتی۔

واقعہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کی والدہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے نا مناسب رویے کے خلاف آواز اٹھائی جو قابل تحسین ہے۔ دلہن کی والدہ نے اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے بلکہ اپنی بیٹی کو ایک شرابی سے بچانے کے لیے درست اور بروقت فیصلہ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں