18

گورنر سندھ کا حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں آپ بھی فوراً رجسٹریشن کرائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  گورنر اینی شیئیٹیو کے تحت حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی،  گورنر سندھ نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ 12، 13 اور 14 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں آئی ٹی کے لیے ٹیسٹ ہوں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان اپنی رجسٹریشن فوراً کرالیں گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، ماہانہ کمانے والے ان نوجوانوں نے محض 6 ماہ کی تعلیم حاصل کی ہے،  کورس کی تکمیل کے بعد یہی نوجوان انشاء اللہ 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ چند روز میں دوبارہ حیدرآباد جاؤں گا، سانحہ پریٹ آباد کے شہداء میں مخیر دوست کی طرف سے 20 لاکھ فی کس دیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں