کراچی: گلشن اقبال بلاک 6 میں ٹرک نے ماں بیٹی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی جاں بحق اور اس کی ماں زخمی ہوگئی۔
ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ایس ایچ او گلشن اقبال عقیل احمد کے مطابق بلاک 6 میں بنگلہ نمبر ڈی 28 کے باہر مہناس نامی خاتون فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اپنی 1 سالہ بیٹی نورین کو دودھ پلا رہی تھی کہ تیز رفتار کیبل آپریٹر کا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ماں بیٹی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ایک سالہ نورین بنت محمد عارف موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں مہناس شدید زخمی ہوگئی
بچی کی لاش و زخمی ماں کو فوری طور پر گلشن اقبال کے نجی اسپتال پہنچایا اس کے بعد زخمی ماں اور متوفیہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ماں بیٹی رحیم یار خان کی رہنے والی تھی اور حال ہی میں کراچی میں منتقل ہوئی تھی اور ایک بنگلے میں ماسی کا کام کرتی تھی۔