12

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤٹ سےریاست مخالف ویڈیوکی تشہیرکامعاملہ

ریاست مخالف ویڈیو کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےآفیشل ایکس اکاونٹ سےتشہیر کامعاملہ،

ایف ائی اے کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی،دو رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کرے گی،تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز،سب انسپکٹر منیب احمد شامل،اس سے قبل بھی ایف آئی اے کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل کادورہ کرچکی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے چندروزپہلے ایف آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہیں کیاتھا،ایف آئی اے ٹیم کےسوالات کے جواب دینے سے انکارکردیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے ٹیم کے تمام سوالات کے جواب اپنے وکلا کی موجودگی میں دینا چاہتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں