اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رینجرز اورفرنٹیئر کور( ایف سی) کے ملازمین کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت خزانہ نےسول آرمڈ فورسز کے لیےنظرثانی بنیادی پےاسکیل2024کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دی تھی جس کے بعدوزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ31ہزار810روپےتک بنےگا۔
ذ رائع کاکہناہےکہ وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔