11

پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے تینوں امیدواروں کو فوری ریلیف نا مل سکا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے تینوں امیدواروں کو ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نا مل سکا جبکہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھ سکے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے تین درخواستوں پر تین صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل نے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔

تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی حکم امتناع کی درخواستوں پر 11 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے دیگر فریقین کے ہمراہ 11 جون کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

پٹیشنرز نے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 151، آرڈینس اور 4 جون کا الیکشن کمیشن کا آرڈر چیلینج کر رکھا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں