10

ایمبولینس میں چھالیہ اور گٹکے ماوے کی اسمگلنگ ناکام، ڈرائیور گرفتار

پولیس نے ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا

پولیس نے ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا

  کراچی: موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب حب چوکی سے آنے والی پرائیویٹ ایمبولینس پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کرلیا.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور گٹکے کی 300 پڑیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور عاقب کو گرفتار کر کے ایمبولینس اور برآمد کی جانے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا قبضے میں لے لیا۔

پکڑی جانے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا حب چوکی سے لیاری میں وصی نامی شخص کے حوالے کرنا تھا ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں