4

مصنوعی ذہانت کا انوکھا استعمال، ’دل تھام لے پیارے‘ شائقین کرکٹ کیلیے اے آئی سے ترانہ جاری


کراچی:

آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آشنا کراچی کے نوجوان  نے مصنوعی ذہانت کا نئی طرز پر استعمال کر کے دنیا کو حیران جبکہ شائقین کرکٹ کو خوش کردیا۔

ایاز خان نامی اس نوجوان نے  HBLپی ایس ایل 10 سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا،  اس نغمے کا بالواسطہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے تعلق نہیں، تاہم  اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔

ایاز خان کے مطابق انھوں نے نغمے کے بول خود لکھے جس کے بعد اے آئی  کی مدد سے میوزک تیار کرایا اور آڈیو ریکارڈنگ کی۔

نغمے میں نوجوان نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے بعد وڈیو بنانے کا مرحلہ آیا جس کیلیے اس نے کافی محنت کی۔

نغمے میں قوم اور کرکٹ کے رشتے کے علاوہ کھلاڑیوں کی لگن اور جدوجہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے، وڈیو میں موجودہ اور سابق کھلاڑی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں