کراچی: ٹھٹھہ پولیس نے کینجھر کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں سچل سے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب کرالیاگیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق تاجرکے اغوا میں ملوث 2 اغواکاروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کاکہنا ہے کہ گرفتار اغواکاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے۔اغواکاروں کی شناخت نجیب سنجرانی اور منظور سولنگی کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق اغوار کار تاجر اور اسکے ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جارہے تھے۔