10

کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ن لیگ کو اس بار گدی سے پکڑا ہے، فاروق ستار

اگر نون لیگ نے گدی پر تیل لگا کر ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، رہنما ایم کیو ایم

اگر نون لیگ نے گدی پر تیل لگا کر ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، رہنما ایم کیو ایم

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی عذرداری کا جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ نون کو اس بار گدی سے پکڑا ہوا ہے۔ اگر نون لیگ نے گدی پر تیل لگا کر ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔

فاروق ستار نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے۔ ایم کیو ایم کی 22 سیٹیں تعداد میں کم ہیں، لیکن کردار اہم ہے۔ اگر ہم پیچھے ہٹ گئے تو ان کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائے گا۔ وفاق سے کراچی حیدر آباد کے لیئے پیکیج بھی لینگے۔

کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی۔ دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا۔ ہمیں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر کو بھی سمجھانا ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا نہیں اس سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے۔ ساڑھے 3 لاکھ ہمارے نوکریاں تھیں وہ بھی جعلی ڈومیسائل والوں کو دے دیں، ہمیں ہمارا کوٹہ بھی نہیں ملا۔ وفاق ایک غیر جانب دار فورم بناکے تمام سیاسی جماعتوں کو جوڑ کے ایک مشترکہ اونر شپ دے۔ جس میں کے فور اور سرکولر ریلوے کا نظام دے، ڈمپنگ اسٹیشن سیوریج کا نظام دیدے، چار بنیادی بڑے پروجیکٹس ہیں کراچی کے یہ غیر جانبدار ادارے کو دیں جو وفاق کی نگرانی میں کام کرے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں