6

8سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار


لاہور:

اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

معصوم بچی کی ماں منور بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت پارک  نے ٹیم کے ہمراہ  اس کے شوہر ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔ 

منور بی بی نے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم اعظم اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی عدیلہ کے ساتھ حرام کاری کرتا ہے۔ 

ایس ایچ او ملت پارک کے مطابق ملزم اعظم سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا۔ 

ایس ایچ او ملت پارک کے مطابق ملزم اعظم کے خلاف مقدمہ درج گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

 دریں اثنا ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت ملزم کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں