9

آئیں نفرت کو امید سے بدل دیں، نواز شریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر تہہ دل سے مبارکباد

حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، صدر ن لیگ

حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، صدر ن لیگ

 لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم مودی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔

نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ میں مودی جی کو تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں