کراچی: کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اورلاہورایریا کنٹرول میں جی پی ایس سگنل میں دشواری کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
سی اے اے نے طیاروں کےکپتانوں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں ائیرٹریفک کنٹرولرز( اے ٹی سی )کوآگاہ کیا جائے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کو نیوی گیشن میں مشکلات ہوتی ہیں، نیوی گیشن میں دشواری سے بھی فوری طور پر اے ٹی سی کو مطلع کیا جائے۔