5

خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع


کراچی:

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرکے پیداواری عمل کا آغاز کردیا ہے۔ 

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خیرپور میں قائم کھارو فیلڈ سے تیل و گیس  کے ذخائر کی تفصیلات سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔ 

خط کے مطابق کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی جارہی ہے۔کھارو ون کنویں کو او جی ڈی سی ایل پراسیسنگ پلانٹ سے جوڑدیا گیا ہے جب کہ گیس کی ترسیل کے لیے 6 سے 12.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کااستعمال کیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیر پور کھارو فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ کے 5فیصد شئیر ہیں۔

تیل و گیس ذخائر کی پیداوار سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں