لاہور: سگے باپ کے بدترین تشدد سے زخمی تین سالہ عریشمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں حبیب الرحمان نامی شقی القلب شخص نے اپنے تین سالہ بیٹے عریشمان کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جو اسپتال میں پانچ روز تک موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شقی القلب باپ کا تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، بچہ شدید زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق عریشمان کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے اور ملزم حبیب الرحمان پولیس کی تحویل میں ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پولیس نے بچے کے والد کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔
The post لاہور؛ سگے باپ کے وحشیانہ تشدد سے زخمی تین سالہ بیٹا اسپتال میں دم توڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.