10

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،وزیراعظم  دورہ چین کےحوالے سے کابینہ اراکین کواعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے جس میں وہ اپنے حالیہ دورہ چین  کے حوالے سے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کےحوالے سے امور بھی زیرغور آئیں گے اور  ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں