اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2024 اور بجٹ گوشوارہ سینیٹ میں پیش کردیا، اپوزیشن کا شدید احتجاج، سینیٹ اجلاس کل تک ملتوی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں شروع ہوا تو بجٹ دستاویزات کی کاپیاں تمام اراکین سینیٹ کی نشستوں پر رکھ دی گئیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2024 اور بجٹ گوشوارہ سینیٹ میں پیش کردیا، جبکہ اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ، حکومت کی بیڈگورننس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
بعدازاں سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
The post فنانس بل 2024 سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.