15

جعلی ویزے پر عراق جانے والا پاکستانی کراچی ایئرپورٹ پر واپس آتے ہی گرفتار

فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی دستاویزات کے حامل بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل لاؤنج میں تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتارکیا، ملزم فرحان شفیق جدہ سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا جس کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، جو پاکستان سےایران گیا تھا اور وہاں پر موجود ایجنٹ کو پانچ لاکھ روپے دے کر عراق کا ویزہ حاصل کیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا  جہاں اُس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں