22

صحافی خلیل جبران کے قتل پر صدر مملکت کی شدید مذمت

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قتل پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ خلیل جبران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی، پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کو صحافی جبران خلیل کو قتل کردیا

صدر مملکت نے خلیل جبران کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور اُن کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں