اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دورہ چین پر اُن کا استقبال ڈپٹی میئر نے کیا اور حکومت اس کو کامیاب دورہ کہہ رہی ہے، حکومت کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑھا ہے کیونکہ پہلے وہ لے کر آئے اور اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایک ملک کے نائب ناظم نے آپ کے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور وہاں داڑھی والا وفاقی وزیر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایک جعلی ارسطو نے بانی پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے اندر رکھنے بات کی، یہ ملک کیا کوئی بنانا ریپبلک ہے َ احسن اقبال جیسے بے ڈھنگے وزیروں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔
عمر ایوب نے کہا کہ ان کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑھ گیا ، پہلے لاکر سیٹ پر بٹھایا اب آرے سے سیٹ کو کاٹ رہے ہیں۔