6

کراچی؛ ڈمپر نے بچی  سے جینے کا حق چھین لیا، 6 سالہ تانیہ جاں بحق


کراچی:

سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر  بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق  حادثے کے بعد بچی کی لاش کو  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم  ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت مزدوری کرتے ہیں۔

بچی کی لاش نجی  اسپتال سے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ہے۔ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملی ہے، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں