12

بجٹ کے معاملے پر تحفظات، بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔

بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات اور وفاقی بجٹ پر اپنی پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد کیلیے فون کر کے انہیں بجٹ سے متعلق تحفظات پر بات چیت کیلیے مدعو کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں