8

بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کی سیلنگ گرگئی

اتوار کی چھٹی کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا

اتوار کی چھٹی کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا

بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں حال ہی میں ہونے والی تزئین و آرائش کا پول کھل کر سامنے آگیا۔

پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی راہداری میں نصب سیلنگ اچانک زمیں بوس ہوگئی۔ اتوار کی چھٹی کے باعث مریض و عملہ موجود نہ ہونے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایم ایس بے نظیر اسپتال طاہر رضوی کا کہنا ہے کہ چار سو فٹ کی راہداری میں سیلنگ کا کچھ حصہ گرا ہے، اتوار کی چھٹی کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، حکام موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ حصے کی مرمت کر رہے ہیں، واقعے کے حوالے سے محکمانہ انکوائری بھی کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں