7

زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک


کراچی:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ 

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں