8

لیجنڈری کمل ہاس نے دیپیکا پڈوکون کے بچے کیلئے بڑی پیشین گوئی کردی

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: انڈین فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بچے کیلئے بڑی پیشین گوئی کردی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رواں برس ہی فروری میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

اداکارہ کی نئی فلم ’کالکی2898‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے ایک حاملہ ماں کا کردار کیا ہے۔

’کالکی 2898‘ کے تشہیری ایونٹ میں گفتگو کے دوران کمل ہاس نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون کا بچہ کسی دن فلم ساز بنے گا۔

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں