ممبئی: تیلگو سپر اسٹار ناگر جونا نے اپنے گارڈ کی جانب سے معذور شخص سے بدتمیزی کے بعد ان سے ملاقات کی اور معافی مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق واقعہ ائر پورٹ پر پیش آیا تھا جب اداکار کے گارڈ نے 65 سالہ معذور شخص کو دھکا دیا۔
سوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد صارفین نے اداکار پر تنقید کی تھی کہ انہیں بزرگوں کا احترام کرنا چاہئے اور گارڈ کو تمیز میں رکھنا چاہئے۔
قبل ازیں ناگر جونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا تھا کہ افسوسناک واقعہ ان کے نوٹس میں دیر سے آیا اور وہ اس شخص سے معافی مانگتے ہیں۔