8

آرٹس کونسل کراچی میں سری لنکن ڈانس اور میوزیکل پروگرام

فوٹو : ایکسپریس

فوٹو : ایکسپریس

  کراچی: آرٹس کونسل پاکستان کراچی اور قونصلیٹ جنرل سری لنکا کراچی کے مشترکہ تعاون سے سری لنکن ڈانس اور میوزیکل پروگرام  کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ سری لنکا کے تمام فنکاروں نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہاں سری لنکا کے لوگ بھی موجود ہیں، ہم پاکستان اور سری لنکا کی ثقافت کو فروغ دینے کا سلسلہ آگے بھی جاری رکھیں گے۔

قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکا کی ثقافت کو فروغ دینے میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا ہمیشہ تعاون رہا ہے، جلد کراچی میں مزید پروگرام کریں گے۔

چندنا وکرما سنگھے نے کہا کہ میں آرٹس کونسل کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے پرفارم کرنے کا موقع دیا، آج یہاں سری لنکا کی ثقافت کو پیش کرنے پر فخر ہے۔

پروگرام میں مختلف فنکاروں نے پرفارم کیا، سری لنکن گلوکار سونال پرابھاشیتا نے پاکستانی گانا ”پسوڑی ،کنایاری“ اور گلوکارہ مہیشا سندمالی نے ”چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو اورلگ جا گلے“ گا کر خوب داد سمیٹی جبکہ گلوکار وکی کی گائیکی کا منفرد انداز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں