نئی دہلی: مودی کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی کرپشن کی نئی کہانی منظرعام پر آگئیں۔
دی وائر کے مطابق بھارتی میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے پیپر لیک کر کے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والی بلیک لسٹ فرم مودی کی قیادت والی کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ مودی کی چہیتی اس بدنام زمانہ فرم کو گجرات میں واقع ایڈوٹیسٹ سالیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو پیپر لیک معاملے میں بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔
مودی حکومت کی جانب سے سی ایس آئی آر کو سیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کی نئی بھرتیوں کے لیے ممنوعہ شدہ فرم میں امتحان انعقاد کرنے کا حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ ایڈوٹیسٹ کے بانی سریش چندر آریہ ایک ہندو تنظیم کے صدر ہیں اور مودی کو ان کے منقعد کردہ پروگراموں میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت آریہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن کمپنی کو ابھی بھی بی جے پی سے امتحانی ٹھیکے مل رہے ہیں۔