7

فرائض کی انجام دہی میں غفلت، اسلام آباد کے پانچ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو کڑی سزائیں


اسلام آباد:

ڈی آئی جی اسلام آباد نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر پانچ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سزائیں سنا دیں۔

ایس ایچ او تھانہ نون کی تین سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی شرافت علی، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی ارشاد چیمہ، ایس ایچ او تھانہ کھنّہ قاسم ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کو دو دو سال سروس ضبطی کی سزاء دی گئی۔

رشوت کی شکایت پر ڈولفن کے اہلکار کو نوکری سے بر خاست کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، وفاقی پولیس خود احتسابی کے عمل پر عمل پیرا ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا وہ سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں