پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ شان ہی کپتان ہوں گے، بڑا اعلان
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی اسٹیڈیم جاری اپ گریڈ کی وجہ سے قذافی اسیٹیڈیم پاک بنگلادیش سیریز کے میچز کی میزبای سے محروم رہے گا۔
مزید پڑھیں: “ٹیم میں سرجری پر مخالفت کی آوازیں بلند ہونے لگیں”
تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول رکھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 2001 سے ابتک ہوم گراؤنڈ پر 13 بار ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان ناقابلِ شکست ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔