12

سال 2024-25 سیزن؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟

تفصیلات منظر عام پر آگئیں (فوٹو: فائل)

تفصیلات منظر عام پر آگئیں (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم اور اوے انٹرنیشنل سیزن کی تفیصلات کا اعلان کردیا۔

بی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سب سے زیادہ 3 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی اور ملتان 2، 2 کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان میں بنگلایش کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کیلئے کراچی، ملتان اور راولپنڈی جائے گی۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کراچی اور ملتان میں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: سال 2024-25 سیزن میں پاکستانی ٹیم کب اور کس ٹیم کیخلاف سیریز کھیلے گی؟ جانیے

 

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن اور نئے سرے سے ڈیزائن اور تعمیر نو کا کام جاری ہے، جس کی وجہ سے

انٹرنیشنل میچز کی میزبانی نہیں دی گئی ہے تاہم توقع ہے کہ 19 فروری سے 9 مارچ تک زیادہ تر ہائی پروفائل میچز کیلئے اسٹیڈیم تیار ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں