ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیت کر وطن واپس لوٹنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ممبئی میں شاندار استقبال ہوا، جس میں ایک شخص نے پلئیرز کو بھی حیران کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی پریڈ کے دوران بھارتی ٹیم کا ایک مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر ویرات کوہلی کو دیکھنے کیلئے درخت پر چڑھا ہوا ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مداح کو درخت پر چڑھے دیکھ کر ٹیم کے پلئیرز بھی حیران رہ گئے۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ؛ کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم اُمڈ آیا
قبل ازیں گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم آمڈ آیا تھا، جسکی تصاویر اور ویڈیوز دنیا میں موجود ٹیم کے مداح شیئر کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے جمعرات کو نریمان پوائنٹ میں نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک 2 گھنٹے میں کیا، اس دوران شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے بس کے اردگرد جمع رہی اور پلئیرز نے مداحوں سے داد وصول کی۔
ممبئی کی سڑکوں پر اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد 3 بجے سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی تاہم 5 سے 6 بجے کے درمیان روڈ پر پاؤں رکھنے تک کی جگہ نہیں تھی۔