13

کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، کے الیکٹرک نے بجلی سستی کردی

 اسلام آباد: شہرقائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے سے زائد سستی کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے  ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اپنے ٹیرف میں فی یونٹ 1  روپے 67  پیسے کی کمی کردی ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، جبکہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں