13

کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی

دھونی اور ٹنڈولکر کی طرح کوہلی، روہت کو عزت دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دھونی اور ٹنڈولکر کی طرح کوہلی، روہت کو عزت دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر و 2011 ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم رکن شریش رائنا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو لیکر بڑی اپیل کردی۔

اِن دنوں ورلڈکپ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سریش رائنا نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور 3 ورلڈکپ ٹرافیز جیتنے والے مہندرا سنگھ دھونی کی طرح روہت شرما اور ویرات کوہلی کے شرٹس نمبر کو بھی رئٹائر کردیا جائے کیونکہ اِن دونوں کھلاڑیوں نے بھی ہندوستانی کرکٹ کیلئے شاندار دور گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جرسی نمبر 18 اور 45 کو ریٹائر کردیں اور انکے نمبر کو عزت دیں، یہ صرف شرٹ نمبر نہیں بلکہ دونوں کرکٹرز کی حوصلہ آفزائی ہے۔

مزید پڑھیں: مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال

قبل ازیں روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، دونوں کرکٹرز کا موقف تھا کہ اب آنے والا وقت نوجوان کھلاڑیوں کا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اگلی نسل میدان میں آئے۔

مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ؛ کرکٹرز کی جھلک دیکھنے کیلئے مداح درخت پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ روہت شرما نے 159 میچوں میں 4,231 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کوہلی 125 میچز کے ساتھ کیرئیر کو اختتام پذیر کیا جس میں انہوں نے 48 سے زائد کی اوسب سے 4 ہزار 188 رنز بنائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں