9

ننھا کرکٹر بابراعظم سے ملاقات کے بعد ہاتھ چومنے لگا، ویڈیو وائرل

واقعہ گزشتہ دنوں اظہر علی اکیڈمی کے دورے کے دوران پیش آیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

واقعہ گزشتہ دنوں اظہر علی اکیڈمی کے دورے کے دوران پیش آیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ہاتھ ملانے کے بعد ننھے کرکٹر کی اپنا ہاتھ چوم کر بےپناہ خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

اظہر علی اکیڈمی کے دورے کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ننھے نوجوان کرکٹرز سے بھی ملاقات کی، اس دوران دل چُھو لینے والا لمحہ دیکھنے کو ملا جب ننھے مداح نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ہاتھ ملایا بعدازاں اپنے ہی ہاتھ کو چومنے لگا اور خوشی کا اظہار کرنے لگا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

قبل ازیں اسی اکیڈمی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دورے میں شینن ینگ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ناقص پرفارمنس پر تنقید کے شکار کپتان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم اگست اور ستمبر میں بنگلادیش کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی میزبان کرے گی، جو راولپنڈی میں 21 سے25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں