ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اِن ایکشن ہوں گے۔
میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ؛ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت چیمپئینز کی ٹیمیں 2، 2 کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
مزید پڑھیں: آفریدی، مصباح اور یونس کو دیکھ کر شائقین بابر، رضوان، شاہین کو بھول گئے
قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جبکہ بھارتی ٹیم نے انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں ہیں جن میں پاکستان، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔